وزیراعلیٰ کا زبیر نیازی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کے واقعہ پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین زبیر خان نیازی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
رپورٹ طلب/تعزیت