سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت17جنوری تک ملتوی

سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت17جنوری تک ملتوی

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔آغا سراج درانی، مسیح الدین، گلزار، احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت نیب ٹیم کے حج پر جانے کے باعث ملتوی ہوئی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ نیب تفتیشی ٹیم حج پر گئی ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حج آپریشن مکمل ہو چکا ہے تو ابھی تک تفتیشی افسر واپس کیوں نہیں آیا؟۔نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہ مدینہ منورہ میں ہیں 14 ستمبر کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔اس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرپشن کے مقدمے میں جیل میں ہیں جبکہ ملزم مسیح الدین، گلزار اور احمد دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...