ناروال میں خوفناک حادثہ ، سکول جاتے ہوئے 7 بچے جاں بحق

ناروال میں خوفناک حادثہ ، سکول جاتے ہوئے 7 بچے جاں بحق
ناروال میں خوفناک حادثہ ، سکول جاتے ہوئے 7 بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووا ل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 7 بچے اورڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے، حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ دیگر زخمیوں کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔