کرا چی میں نوجوان لڑکیوں کی نازیباویڈیوز بنانے والے دو لڑکے گرفتار ،یہ بلیک ملنگ کے علاوہ اور کیا کرتے تھے ؟ افسوسناک خبر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں لڑکیوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر پھیلا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے کامیاب ایکشن کرتے ہوئے شہر قائد میں لڑکیوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر پھیلا کر انہیں بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان موبائل فون سے ویڈیو بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتے تھے اور ان سے پیسے لیتے تھے۔ایک ملزم کے موبائل سے مزید لڑکیوں کی نازیبا تصاویر بھی ملی ہیں۔ملزمان اس سے پہلے بھی کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر کے پیسے وصول کر چکے ہیں، ایف آئی اے نے ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔