’اوئے پرے ہو کے بیٹھو میرے سے۔۔۔‘ شیخ رشید نے اپنی زندگی کا ایسا واقعہ سنا دیا کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

’اوئے پرے ہو کے بیٹھو میرے سے۔۔۔‘ شیخ رشید نے اپنی زندگی کا ایسا واقعہ سنا ...
’اوئے پرے ہو کے بیٹھو میرے سے۔۔۔‘ شیخ رشید نے اپنی زندگی کا ایسا واقعہ سنا دیا کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے زندگی میں پیش آنے والے انتہائی حیران کن واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ میں نے قومی اسمبلی کے ممبرز کو آئی بی کے بندے سمجھ لیا تھا اور انہیں اپنے سے دور ہو کر بیٹھنے کا کہا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ کچھ عرصہ قبل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ایک جلسے میں شرکت کیلئے جار ہا تھا کہ وہاں میرے ساتھ آ کر دو بندے بیٹھ گئے میں سمجھا کہ شائد یہ کوئی حساس ادارے آئی بی کے بندے ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ ’ ادھر ہو کر بیٹھو ،پرے اودھر جا کر بیٹھو میرے سے ‘،آگے سے ان بندوں نے کہا کہ شیخ صاحب بڑے افسوس کی بات ہے ہم آپ کے اسمبلی میں ساتھی ہیں اور ایم این اے ہیں۔ شیخ رشید نے بتایا کہ پھر میں نے ان سے کہا مجھے معاف کر دیں میں نے پہنچانا نہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...