’میں اپنی گرل فرینڈ کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن جس دن سے اس کے گھر والوں سے ملا ہوں، شادی کا دل نہیں کررہا کیونکہ تمام گھر والے۔۔۔‘ آدمی نے ایسی وجہ بتادی کہ سن کر پاکستانی مرد ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

’میں اپنی گرل فرینڈ کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن جس دن سے اس کے گھر والوں سے ملا ...
’میں اپنی گرل فرینڈ کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن جس دن سے اس کے گھر والوں سے ملا ہوں، شادی کا دل نہیں کررہا کیونکہ تمام گھر والے۔۔۔‘ آدمی نے ایسی وجہ بتادی کہ سن کر پاکستانی مرد ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  


لندن(نیوز ڈیسک) شریک حیات کے انتخاب کے لئے عموماً لوگ اسی کی خوبیوں خامیوں پر توجہ دیتے ہیں جس کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے ،لیکن بعض لوگوں کی اس معاملے میں اپنی ہی سائنس ہوتی ہے، جسے ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ یہ ایک ایسے ہی صاحب کی کہانی ہے، جو اپنی گرل فرینڈ سے محبت کرتا تھا اور شادی کرنے کی تیاری کر رہا تھا، لیکن جونہی ایک دن اس کے گھر والوں سے ملاقات ہوئی تو شادی سے فرار کے راستے ڈھونڈنا شروع کر دئیے۔ لڑکی کے گھر والے کوئی چور ڈاکو نہیں ہیں بلکہ ان میں سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ وہ موٹے ہیں۔ اگرچہ لڑکی خود دبلی پتلی ہے لیکن اس شخص کا خیال ہے کہ اس کے جسم میں بھی موٹاپے کے جین موجود ہیں، جن کی وجہ سے نا صرف اس کے بچے موٹے ہوں گے بلکہ وہ خود بھی کبھی نہ کبھی ضرور موٹی ہو جائے گی۔

یہ دلچسپ و عجیب ماجرا ویب سائٹ ’ممز نیٹ‘ پر سامنے آیا ہے جہاں ایک انٹرنیٹ صارف نے اپنے دوست کی اس انوکھی منطق کا انکشاف کیا ہے۔ اس انٹرنیٹ صارف کا کہنا ہے کہ ”میں نے اپنے دوست کو بہت سمجھایا ہے کہ یہ بات درست نہیں ہے لیکن اس کے ذہن میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ اس کی اہلیہ موٹاپے کے جینز رکھتی ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ اگر لڑکی کے خاندان میں موٹے افراد ہیں تو اس کے بچے بھی موٹے ہوں گے۔ وہ کہتا ہے کہ اس کی اہلیہ ابھی تو پتلی دبلی ہے لیکن موٹاپے کے جینز کی وجہ سے وہ ایک دن ضرور موٹی ہوجائے گی۔ اب اسے کون سمجھائے کہ ایسی وجہ کی بناءپر عین شادی سے قبل رشتہ ختم کر دینا پرلے درجے کی حماقت ہے، اور بے حسی بھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...