مصر کے سابق صدر محمد مرسی کا بیٹا دورانِ ڈرائیونگ انتقال کر گیا

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کا بیٹا دورانِ ڈرائیونگ انتقال کر گیا
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کا بیٹا دورانِ ڈرائیونگ انتقال کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ویب ڈیسک)سابق مصری صدر محمد مرسی کا بیٹا عبداللّٰہ دورانِ ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔خبرایجنسی کے مطابق مصری صدر محمد مرسی کا 24سالہ بیٹا عبداللّٰہ مرسی دوست کے ساتھ سفر کررہا تھا، عبداللّٰہ مرسی کے بھائی احمد مرسی کا کہنا ہے کہ عبداللّٰہ مرسی گاڑی چلا رہا تھا، دوران ڈرائیونگ عبداللّٰہ کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری قاہرہ کے جنوب میں واقع الواحہ اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔عبداللّٰہ مرسی سابق مصری صدر محمد مرسی کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔سابق مصری صدر محمد مرسی کا انتقال ڈھائی ماہ قبل ہوا تھا جب وہ اچانک کمرہ عدالت میں گر نےکے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 68 برس تھی۔واضح رہے کہ اگست 1951 میں پیدا ہونے والے مرسی 24 جون 2012 کو ہونے والے انتخابات میں الاخوان المسلمین کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے شریک ہوئے تھے، وہ انتخابات میں کامیابی کے بعد مصر کے 5 ویں صدر بنے تھے۔مرسی کے 3 بیٹے اور1 بیٹی ہے، ان کے نام احمد ، اسامہ ، عبداللہ اور شیماءہیں۔

مزید :

عرب دنیا -