سفارت خانوں کیلئے کھانے پینے کی اشیاءدرآمد کرنے کی آڑ میں شراب کی سمگلنگ کا سکینڈل منظرعام پر آگیا

سفارت خانوں کیلئے کھانے پینے کی اشیاءدرآمد کرنے کی آڑ میں شراب کی سمگلنگ کا ...

کراچی (ویب ڈیسک)مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاءدرآمد کرنے کی آڑ میں بھاری پیمانے پر شراب اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسکینڈل کا انکشاف، ملزمان سفارتی عملے سے ملکر جعلی کاغذات استعمال کرتے ہیں ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے5ستمبر کو ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا ہے کہ عرب ملک شام کے سفارت خانے کے لیے منگوائے گئے ایک کنسائمنٹ سے 2ہزار 268بوتلیں اعلیٰ معیار کی برانڈڈ وسکی برآمد ہو ئی ہے ،سفارت خانے کے عملے نے اس کنسائمنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاوید کے مطابق چند ماہ قبل کسٹمز اپریزمنٹ کراچی ویسٹ سے کلیئر ہونے والے کچھ کنسائمنٹ کو روکا گیا ،یہ کنسائمنٹ انڈونیشاءشام،لبنان اور الجیریا کے نام پر منگوائی گئی تھیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...