دو بھائیوں نے اپنی سگی بہن پر مسلسل 10 سال ایسا ظلم ڈھایا کہ شیطان بھی پناہ مانگتا پھرے

دو بھائیوں نے اپنی سگی بہن پر مسلسل 10 سال ایسا ظلم ڈھایا کہ شیطان بھی پناہ ...
دو بھائیوں نے اپنی سگی بہن پر مسلسل 10 سال ایسا ظلم ڈھایا کہ شیطان بھی پناہ مانگتا پھرے

  


حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حافظ آباد میں دس سال سے اپنے دو سگے بھائیوں کی قید سے خاتون کو بازیاب کروا لیا گیا ہے جو کہ اپنا ذہنی توازن بھی کھو بیٹھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی کے رہائشی دو بھائیوں شعیب اور جنید نے اپنی سگی بہن نائلہ بی بی کو جائیداد کی لالچ میں اپنے آبائی مکان میں مسلسل دس سال تک قید رکھا ۔ طویل عرصے تک قید میں رہنے کے باعث نائلہ بی بی اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں۔ اہل علاقہ کی نشاندہی پر کالیکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نائلہ بی بی کو بازیاب کروایا اور ا±س کے بھائی جنید اور قریبی رشتہ دار محمد آصف کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان ہفتے میں ایک بار اپنی بہن کو بند کمرے میں کھانا دیتے تھے۔ نائلہ بی بی ایک ہی چارپائی پر سوتی جبکہ ا±س کا کمرہ غلاظت اور گندگی سے بھرا ہوا تھا۔متاثرہ خاتون کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /حافظ آباد


loading...