شاداب خان نے کیریبین پریمیر لیگ میں دھوم مچا دی، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں

شاداب خان نے کیریبین پریمیر لیگ میں دھوم مچا دی، جان کر آپ بھی داد دینے پر ...
شاداب خان نے کیریبین پریمیر لیگ میں دھوم مچا دی، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں

  


کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور محمد حسنین کے بعد نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے بھی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان سی پی ایل میں گیانا ایمیزون وارئیر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کا مقابلہ سینٹ لوشیا زوکس کیساتھ ہوا۔ شاداب خان نے 4 اوورز میں محض 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان کی ٹیم نے 13 رنز سے فتح حاصل کی۔

قبل ازیں محمد حسنین نے شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کیخلاف عمدہ باﺅلنگ کی اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں ہم وطن سینئر بلے باز محمد حفیظ کی وکٹ بھی شامل ہے اور ان کی ٹیم بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید : کھیل


loading...