پاکستان میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

پاکستان میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان، پاکستانیوں کیلئے ...
پاکستان میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

  


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس منصوبہ پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور چند ہی سالوں میں بغیر ڈرائیور پاکستانی کاریں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائینگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...