”مصباح الحق پی ایس ایل میں کوچنگ تو کریں گے مگر انہیں معاوضہ نہیں دیا جائے گا کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کرکٹ سے ایک اور حیران کن خبر آ گئی

”مصباح الحق پی ایس ایل میں کوچنگ تو کریں گے مگر انہیں معاوضہ نہیں دیا جائے گا ...
”مصباح الحق پی ایس ایل میں کوچنگ تو کریں گے مگر انہیں معاوضہ نہیں دیا جائے گا کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کرکٹ سے ایک اور حیران کن خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو تین سال کیلئے قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے اور پہلے تو یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ مفادات کے تصادم کی وجہ سے پاکستان ٹیم سے وابستہ سٹاف کو پی ایس ایل میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

بورڈ سے معاہدے سے قبل مصباح الحق کا پی ایس ایل کی ایک فرنچائز سے معاہدہ ہو چکا تھا جس کے بعد بورڈ نے اپنی نئی پالیسی کا کوئی اعلان نہ کیا بلکہ یہ کہا کہ پالیسی کو ریویو کیا گیا ہے اور فیصلہ کیا کہ مصباح الحق کوچنگ کا اتنا تجربہ نہیں ہے اس لئے انہیں ایکسپوژر دینے کیلئے پی ایس ایل میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق مصباح الحق کو پی ایس ایل کے دوران بورڈ کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہیں دے گا کیونکہ ماضی میں مکی آرتھر کو بھی پی ایس ایل کے دوران بورڈ پیسہ نہیں دیتا تھا۔بورڈ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کے معاہدے کی شقیں مکی آرتھر سے مختلف نہیں ہیں اس لئے مصباح کو بھی لیگ سے پہلے پانچ دن سے لے کر لیگ کے بعد دو دن تک پاکستان کرکٹ بورڈ معاوضہ نہیں دے گا، وہ اپنی فرنچائز سے معاہدے کے مطابق معاوضہ لیں گے۔

مزید : کھیل


loading...