شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار

شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار
شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار

  


لاہور (ویب ڈیسک) نیب لاہور نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے ملزم محمد شعیب قمر کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ 19 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت میں کہاملزم شعیب قمر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مطلوب تھا۔ اس نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکاﺅنٹس میں بھاری رقوم ٹرانسفر کیں۔ملزم سے اہم شواہد ملنے کی توقع ہے۔ احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 19 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریفرنس جلد فائل کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...