یوم دفاع اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے کھیلا گیا میچ وزیراعظم آزاد کشمیر الیون نے 5 رنز سے جیت لیا

یوم دفاع اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے کھیلا گیا میچ وزیراعظم آزاد کشمیر ...
یوم دفاع اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے کھیلا گیا میچ وزیراعظم آزاد کشمیر الیون نے 5 رنز سے جیت لیا

  


مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم دفاع اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے کھیلے گئے کرکٹ میچ میں وزیراعظم آزاد کشمیر الیون نے چیئرمین پی سی بی الیون کو 5 رنز سے شکست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چیئرمین پی سی بی الیون کے سرفراز احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

چیئرمین پی سی بی الیون مقررہ 15 اوورز میں چار وکٹ پر 158 رنز ہی بنا سکی، عابد علی اور سرفراز احمد 40,40 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر الیون کے اظہر علی نے دو اور میز حمزہ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ وزیر سپورٹس آزاد کشمیر چوہدری سعید نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو انعامات قسیم کئے

مزید : کھیل


loading...