یوم دفاع کے موقع پر شہبازشریف ایسی جگہ پہنچ گئے کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

یوم دفاع کے موقع پر شہبازشریف ایسی جگہ پہنچ گئے کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ...
یوم دفاع کے موقع پر شہبازشریف ایسی جگہ پہنچ گئے کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوم دفاع کے موقع پر اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے لائنس نائیک تیمور اسلم کے گھر کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ملاقات کے بعد ٹویٹر پر لانس نائیک تیمور کی ننھی پری کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے تصویر جاری کی اور ساتھ پیغا م لکھا کہ ” میں نے شہید تیمور اسلم کے گھر کا آج دورہ کیا جو کہ چند ہفتے قبل لائن آف کنٹرول پر شہید ہوئے ، یہ ان کی چھ ماہ کی پیاری سی بیٹی ہے جو کہ اپنے والد کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھ پائے گی ۔اللہ اس پر اور اس کے اہل خانہ پر اپنی خاص رحمت فرمائے ، ہم اپنے شہداءکا عظیم قربانیوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ لائنس نائیک تیمور اسلم 15 اگست کو لائن آف کنٹرول پر شہید ہوئے تھے جس کے بعد ان کا جسد خاکی لاہور میں ان کے آبائی علاقے والٹن میں لایا گیا جہاں پاک فوج کے حکام کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مزید :

قومی -