کام سیٹس یونیورسٹی واہ کینٹ کیمپس میں آگ بھڑک اٹھی

کام سیٹس یونیورسٹی واہ کینٹ کیمپس میں آگ بھڑک اٹھی
کام سیٹس یونیورسٹی واہ کینٹ کیمپس میں آگ بھڑک اٹھی

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کام سیٹس یونیورسٹی واہ کینٹ کیمپس کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے قریب رکھا بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس پر انتظامیہ اور طلباءکی دوڑیں لگ گئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کام سیٹس یونیورسٹی واہ کینٹ کیمپس کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں معمول کے مطابق کلاسز جاری تھیں کہ ڈیپارٹمنٹ کے نزدیک کھلی جگہ پر رکھا بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے جس کے باعث طلباءاور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے فوری طور پر متاثرہ جگہ کو خالی کرایا اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس حادثے کے بعد وہ ضروری اقدامات اٹھائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...