حکومت نے سماجی و معاشی شعبہ جات میں جدت لانے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی

حکومت نے سماجی و معاشی شعبہ جات میں جدت لانے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی ...
حکومت نے سماجی و معاشی شعبہ جات میں جدت لانے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ ڈویژن نے عوام کی معاشی اور سماجی زندگیوں میں جدت لانے کیلئے معروف ڈاکٹر جاوید اصغر کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس چیئر مین ڈاکٹر جاوید اصغر سمیت چھ ممبر ان پرمشتمل ہے ۔ ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے نئے اور جدید آئیڈیازکا کھوج لگانا ،حکومتی ایجنسیوں اور ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بہترخدمات کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کرنا اور مسائل کاحل نکالنا ہے ۔

ٹاسک فورس معاشی اور سماجی شعبے کے مسائل کاحل نکالنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے ملازمتیں پیدا کرنے کے ذرائع اوردیگر مواقع کیلئے بھی کام کرے گی۔انڈسٹری اور پبلک سیکٹر کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنابھی ٹاسک فورس کے فرائض میں شامل ہے ۔ حکومت کودی گئی تجاویز پر عمل در آمد کرانا اور مقرر ہ اوقات کار میں منصوبہ جات کی تکمیل بھی ٹاسک فورس کے فرائض میں شامل ہوگا ۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام وفاقی سیکرٹریوں اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو ٹاسک فورس کے قیام کے حوالے سے آگاہ کردیا گیاہے ۔

مزید : قومی


loading...