بھارت کونیست و نابود کریں گے ، وفاقی وزیر شیخ رشید

بھارت کونیست و نابود کریں گے ، وفاقی وزیر شیخ رشید
بھارت کونیست و نابود کریں گے ، وفاقی وزیر شیخ رشید

  


سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ جارحیت ہوئی تو بھارت کو نیست و نابود کردیں گے ،مودی کی سب سے بڑی غلطی اسے لے ڈوبے گی ، مودی کا فیصلہ کشمیریوں کی تقدیر بدلنے جارہاہے ۔

سکھر ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مودی مسلمانوں کی جانوں کا دشمن ہے ، کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیونافذ ہے ، مودی کی سب سے بڑی غلطی اسے لے ڈوبے گی ، مودی کا فیصلہ کشمیریوں کی تقدیر بدلنے جارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے 22کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ ، بوڑھا اور جوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آسام میں مسلمانوں کودوسرے درجے کا شہری بنادیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر دس جنگیں ہوچکی ہیں اور اب آخری ہوگی ،وقت ثابت کرے گا کہ نیا پاکستان بھارت کے اندربنے گا ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی نے کسی مسلمان کورکن پارلیمنٹ نہیں بننے دیا ۔

مزید : قومی


loading...