حمزہ شہباز کوکیمپ جیل سے منتقل کردیاگیا

حمزہ شہباز کوکیمپ جیل سے منتقل کردیاگیا
حمزہ شہباز کوکیمپ جیل سے منتقل کردیاگیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیل حکام نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کوکیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے۔ جیل ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی سے متعلق احتساب عدالت کوکل آگاہ کیا جائے گا ۔ احتساب عدالت نے دوروز قبل نیب کی جانب سے حمزہ شہباز شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے ان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کرنے کاحکم دیا تھا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اوراب حمزہ شہباز کوبھی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیاہے ۔

مزید : قومی


loading...