شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں، اپنی آزادی اورخودمختاری برقراررکھنے کیلئے کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں:گورنرخیبرپختونخوا

شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں، اپنی آزادی اورخودمختاری برقراررکھنے کیلئے کسی ...
شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں، اپنی آزادی اورخودمختاری برقراررکھنے کیلئے کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں:گورنرخیبرپختونخوا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں، شہداء کو محض خصوصی مواقع پر نہیں بلکہ ہرلمحہ یادرکھناچاہیے، شہداء کے لواحقین کو زندگی کے ہر شعبے میں خصوصی اہمیت ملنی چاہئے، شہداء کے لواحقین میڈلز کے حقدارہیں اور انہیں ایسے میڈلزملنے چاہئیں کہ جس پر خصوصی مراعات حاصل ہواور وہ اس پرکام کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی اے ایف بیس پشاور میں یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مسلح افواج کی کارکردگی اورقربانیوں کو سراہتے ہوئےگورنرشاہ فرمان کاکہناتھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پرفخرہے،پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین پالیسی اور قربانیوں سے کامیابی حاصل کی اور اس کی بدولت امن وامان قائم ہوا۔ کشمیرکے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ بھارت کسی وہم میں نہ رہے کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کاہی رہے گا،27 فروری کوملک دشمن طاقتوں کو واضح پیغام دیاگیاہے کہ ہم کسی بھی جارحیت کا بحیثیت قوم بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی آزادی اورخودمختاری برقراررکھنے کیلئے کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں ۔ 

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...