نیب سے خوفزدہ کارو باری طبقے کے لیے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

نیب سے خوفزدہ کارو باری طبقے کے لیے سب سے بڑی خوشخبری آگئی
نیب سے خوفزدہ کارو باری طبقے کے لیے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو سے خوفزدہ لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، نیب نے انکم ٹیکس اور سیلز کے معاملات کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سیلز اور انکم ٹیکس کی پہلے سے موجود تحقیقات ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیلز اور انکم ٹیکس کے معاملات کی تحقیقات نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ کاروباری برادری ملک کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی سیل قائم کیے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کو ناسور اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 ماہ میں 71 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

مزید : قومی


loading...