آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 178رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 178رنز سے ہرا دیا
آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 178رنز سے ہرا دیا

  


اینٹیگا(آئی این پی)آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 178رنز سے ہرا دیا، الیزا ہیلی اور میگ لیننگ نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔

اینٹیگا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنائے، الیزا ہیلی نے 122اور کپتان میگ لیننگ نے 121رنز کی اننگز کھیلی، ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 130رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کپتان سیرا ٹیلر 70رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، الیز پیری نے تین وکٹیں حاصل کیں، الیزا ہیلی کو میچ بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل


loading...