نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پشتو بولنے پر آرمی چیف نے سلیم صافی سے کیا کہا ؟ سینئر تجزیہ کار نے خود ہی بتادیا

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پشتو بولنے پر آرمی چیف نے سلیم صافی سے کیا کہا ؟ ...
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پشتو بولنے پر آرمی چیف نے سلیم صافی سے کیا کہا ؟ سینئر تجزیہ کار نے خود ہی بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ آرمی چیف نے مجھے کہا کہ سلیم مجھے ٹی وی پروگرام میں تمہاری پشتو میں گفتگو نے بڑا لطف دیا جس پر میں نے کہا کہ یہ تو ارشاد بھٹی نے شرارت کی تھی جس پر آرمی چیف نے کہا کہ میں نے تو اس سے بہت لطف اٹھایا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ پاکستان کیلئے ملک کے ہرحصے سے تعلق رکھنے والوں شہدا نے خون دیاہے ۔ جی ایچ کیومیں آرمی چیف نے مجھے کہا کہ سلیم مجھے ٹی وی پروگرام میں تمہاری پشتو میں گفتگو نے بڑا لطف دیا جس پر میں نے کہا کہ یہ تو ارشاد بھٹی نے شرارت کی تھی جو پروگرام میں پنجاب بولی جس پر میں نے ان کوپشتومیں گفتگوکرکے جواب دیا جس پر آرمی چیف نے کہا کہ میں نے تو اس سے بہت لطف اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے آرمی چیف کا پشتو بولے جانے کو سراہنا خوش آئند بات ہے ۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما پچھلے دورحکومت میں درود شریف پڑھ کر کہا کرتے تھے کہ جب کہیں ظلم ہوتا ہے تو عرش کانپتاہے اور اب جب پولیس کی زیر حراست لوگ قتل ہوتے ہیں تو اب بات کیوں نہیں کرتے ؟ کیا اب عرش نہیں کانپتا ؟

مزید : قومی


loading...