انگلش ٹی 20لیگ، نوٹنگھم شائر نے مڈل سیکس کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

انگلش ٹی 20لیگ، نوٹنگھم شائر نے مڈل سیکس کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
انگلش ٹی 20لیگ، نوٹنگھم شائر نے مڈل سیکس کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  


نوٹنگھم (آئی این پی)انگلش ٹی 20 لیگ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں نوٹنگھم شائر نے مڈل سیکس کو بآسانی 10وکٹوں سے ہرا دیا، ایلیکس ہیلز اور کرس نیش نے ناقابل شکست نصف سنچریاں سکور کیں۔

نوٹنگھم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں مڈل سیکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، این مورگن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، میتھیو کارٹر، عماد وسیم اور ہیری گرونے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نوٹنگھم شائر نے ہدف 16.2اوورز میں بغیر کسی نقصان پر حاصل کر لیا، ایلیکس ہیلز نے سات چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز بنائے، کرس نیش نے 74 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل


loading...