نیب نے شرجیل میمن کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

نیب نے شرجیل میمن کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
نیب نے شرجیل میمن کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

نیب اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور دی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق نیب شرجیل میمن کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کرے گی۔

مزید : قومی


loading...