ڈھاکہ ٹیسٹ ، افغانستان کیخلاف بنگلہ دیش مشکلات کا شکار،194رنز پر8کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ڈھاکہ ٹیسٹ ، افغانستان کیخلاف بنگلہ دیش مشکلات کا شکار،194رنز پر8کھلاڑی ...
ڈھاکہ ٹیسٹ ، افغانستان کیخلاف بنگلہ دیش مشکلات کا شکار،194رنز پر8کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

  


ڈھاکہ(آئی این پی)افغانستان کی ٹیم واحد ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 342رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اصغر افغان نے 92رنز بنائے، تیج الاسلام نے چار وکٹیں حاصل کیں، بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر 8وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنا لئے اور اسے اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 148رنز درکار ہیں، مومن الحق نے نصف سنچری بنائی، مصدق حسین 44 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، راشد خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعہ کو ٹیسٹ کے دوسرے روز افغانستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 271 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اصغر افغان 88 اور افسر زازئی 35 رنز پر کھیل رہے تھے، اصغر افغان بدقسمت رہے اور 92 رنز پر تیج الاسلام کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، افسر زازئی بھی گزشتہ روز کے سکور میں صرف چھ رنز کا اضافہ کرنے کے بعد تیج الاسلام کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، آخر میں راشد خان نے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 342 تک پہنچا دیا، بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے چار جبکہ شکیب الحسن اور نعیم حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور شادمان اسلام پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، 38 کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب سومیا سرکار 17 رنز بناکر محمد نبی کا شکار بن گئے، لٹن داس 33 رنز بنانے کے بعد راشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، کپتان شکیب الحسن چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بنانے کے بعد راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، مشفق الرحیم صفر جبکہ محمد اللہ سات رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، مومن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لئے، مصدق حسین 44 اور تیج الاسلام 14 پر ناٹ آﺅٹ ہیں، راشد خان نے چار اور محمد نبی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل


loading...