کشمیر پاکستان بن چکاہے ، تجزیہ کار مظہر عباس کادعویٰ

کشمیر پاکستان بن چکاہے ، تجزیہ کار مظہر عباس کادعویٰ
کشمیر پاکستان بن چکاہے ، تجزیہ کار مظہر عباس کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ اس وقت کشمیر پاکستان بن گیاہے،یہ علاقہ بھارت کے ہاتھوں سے نکل گیاہے اور یہ بھارت نے خود ہی اپنے ہاتھ سے نکال لیاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ 65کی جنگ مجھے یاد ہے ، ایوب خان کی تقریر اور امانت علی کے گانوں اورجوانوں کی شہادتوں کی وجہ سے یاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے پیچھے گانے بھی ہیں ، اس جنگ کی ڈاکومنٹری مکمل نہیں ہوسکتی جب تک اس میں نورجہاں اور امانت علی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر پاکستان بن گیاہے ۔ ہم اب تک اخلاقی اور سیاسی حمایت کشمیریوں کی نہیں پائے اور ماضی میں سفارتی سطح پر ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ بھارت کے ہاتھوں سے نکل گیاہے اور یہ بھارت نے خود اپنے ہاتھ سے نکال لیاہے ، ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -