حکومت کا ہر دن پاکستان پر بوجھ، مولانا فضل الرحمن اکیلے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی صلاحیت رکھتے ہیں:مولا بخش چانڈیو

حکومت کا ہر دن پاکستان پر بوجھ، مولانا فضل الرحمن اکیلے اسلام آباد لاک ...
حکومت کا ہر دن پاکستان پر بوجھ، مولانا فضل الرحمن اکیلے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی صلاحیت رکھتے ہیں:مولا بخش چانڈیو

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ،اقتصادی اور داخلی پالیسی ناکام ہو چکی ہے،حکومت کا ہر دن پاکستان پر بوجھ ہے، مولانا فضل الرحمن اکیلے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت کو علاج معالجے کی سہولت نہ دے کر حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شرکت کا فیصلہ پارٹی کریگی،مولانا صاحب اکیلے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس دن قیادت نے فیصلہ کر لیا پیپلز پارٹی پرانے رنگ میں آ جائے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...