”مولانا فضل الرحمان کو یہ کام نہیں کرنے دیا جائیگا “، تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا دعویٰ

”مولانا فضل الرحمان کو یہ کام نہیں کرنے دیا جائیگا “، تجزیہ کار سہیل وڑائچ ...
”مولانا فضل الرحمان کو یہ کام نہیں کرنے دیا جائیگا “، تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو لاک ڈاﺅن نہیں کرنے دیگی ، اگر ان کویہ کام کرنے دیاگیا تو ملک میں انارکی کی صورتحال پیدا ہوجائیگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بارے میں جوسخت رویہ ہے تو اس سے لگتاہے کہ اس میں عمران خان سب سے زیادہ سخت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی تب آئیگی جب کوئی گراﺅنڈ سٹیشن پر تبدیلی آئیگی یا ن لیگ بہت مایوس ہوجائے اوراس کولگے کہ تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت بن جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ کا ووٹ بینک قائم ہے اور کوئی پارٹی اپنی پوزیشن چھوڑنے پر تیار نہیں ہے ۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف شروع سے مفاہمت کے حامی ہیں پہلے ان کو کہا جاتارہا کہ آپ کو مرکز میں حکومت دے دیں گے، پھر کہا گیا کہ پنجاب میں تو آپ کی حکومت ہی ہے لیکن ان کی حکومت پنجاب میں بھی نہ بن سکی ، شہباز شریف سے جو کہا گیا ، شہباز شریف وہ بھی نہ کرسکے اور اپنے بھائی اور بھتیجی کوملک سے باہر نہ رکھ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف والا راستہ کامیاب نہیں ہوا، ان کے اپنے بیٹے پر مقدمات بنے ، ان کا رابطہ تو ًتھا لیکن اس رابطے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ اس لئے وہ چپ ہوکر بیٹھ گئے ہیں اورتیل دیکھو اور تیل کی دھار دیکھو پر قائم ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے حامی خاموش ہوکر بیٹھے ہیں کیونکہ وہ احتجاج کرنے والے بھی نہیں ہیں ، ان کا کام بزنس کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد میں لاک ڈاﺅن نہیں کرنے دیگی ، اگر ان کوایسا کرنے دیا گیا تو انارکی کی صورتحال پیدا ہوجائیگی ۔

مزید : قومی


loading...