”اب جنگ صرف میدان میں نہیں لڑی جاتی بلکہ ۔۔۔“، سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم نشاندہی کردی

”اب جنگ صرف میدان میں نہیں لڑی جاتی بلکہ ۔۔۔“، سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ...
”اب جنگ صرف میدان میں نہیں لڑی جاتی بلکہ ۔۔۔“، سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن عسکری نے کہاہے کہ اب جنگ صرف میدان جنگ تر محدود نہیں رہی بلکہ اوربھی کوئی محاذو ں پر لڑی جاتی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ اب ہمارے لئے چیلنجز بڑھ گئے ہیں ، بھارت کے مسائل اپنی جگہ لیکن ملک میں ایک دہشت گردی کی لہر بھی ہے ۔ اس وقت سب سے بڑھ کر بات سمجھنے والی یہ ہے کہ اب جنگ صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہتی ہے بلکہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر بھی جنگ لڑی جاتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملٹری کے ساتھ جنگ کے نا ن ملٹری فیکٹرز بھی بہت زیادہ اہم ہیں ۔ اب جنگ سفارتکاری کی بھی ہے ، صرف روایتی جنگ نہیں ہوتی ۔

مزید :

قومی -