نوزائیدہ بچی کو تھیلے میں چھپا کر امریکا لے جانے والی خاتون منیلا ایئرپورٹ پر گرفتار

نوزائیدہ بچی کو تھیلے میں چھپا کر امریکا لے جانے والی خاتون منیلا ایئرپورٹ ...
نوزائیدہ بچی کو تھیلے میں چھپا کر امریکا لے جانے والی خاتون منیلا ایئرپورٹ پر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائن میں 6دن کی بچی کو ایک بڑے تھیلے میں چھپا کر امریکا جانے والی خاتون کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی  میڈیا کے مطابق منیلا ایئرپورٹ پر 43سالہ جنیفر ٹالبوٹ کو 6دن کی بچی کو ایک تھیلے میں چھپا کر امریکا لے جانے کی کوشش کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون پر انسانی اسمگلنگ اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔امریکی خاتون کا دعوی تھا کہ بچی ان کی خالہ کی ہے جسے وہ ڈومیسٹک پرواز کے ذریعے ڈاواو سے منیلا لائی ہے تاہم وہ بچی کے سفری دستاویز اور پیدائش کی سند پیش کرنے میں ناکام رہی۔ حکام نے فلپائن میں موجود نوزائیدہ بچی کی ماں کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔حکام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بچی کو جس وقت تھیلے سے باہر نکالا گیا اسے سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا تاہم اب بچی کی حالت کافی بہتر ہے اور اسے سرکاری دارالامان بھیج دیا گیا ہے۔ فلپائن میں انسانی سمگلنگ کے سخت قوانین نافذ ہیں۔