کرنٹ کے باعث 35میں سے19اموات کی ذمہ دار کے الیکٹرک قرار

کرنٹ کے باعث 35میں سے19اموات کی ذمہ دار کے الیکٹرک قرار
کرنٹ کے باعث 35میں سے19اموات کی ذمہ دار کے الیکٹرک قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے کرنٹ لگنے کے35میں سے19واقعات میں اور بجلی کی طویل بندش پر کراچی الیکٹرک کو ذمہ دارقرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے اموات اور طویل لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ اتھارٹی کو جمع کرادی اور نیپرا نے کراچی الیکٹرک کمپنی کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کےمطابق کراچی میں کرنٹ لگنےسےہونے والی35اموات میں سے19افرادکی موت کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے طویل بریک ڈان کی ذمہ داربھی کے الیکٹرک ہی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق قیمتی جانی نقصان پر کیالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور  کے الیکٹرک کیخلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔