وزیر اعظم ،صدر مملکت سمیت اہم عسکری ، حکومتی اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات کا عبد القادر کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم ،صدر مملکت سمیت اہم عسکری ، حکومتی اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات کا ...
وزیر اعظم ،صدر مملکت سمیت اہم عسکری ، حکومتی اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات کا عبد القادر کی وفات پر اظہار تعزیت

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان ، صدر عارف علوی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت کرکٹرز کا ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار تعزیب ، دکھ کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، کرکٹر بابراعظم ودیگر اہم حکومتی اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان ایک عظیم کرکٹر سے محروم ہوگیاہے ۔ عبدالقادر نے دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا ۔ صدر مملکت عارف علوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے گھروالوں کو صبر کی توفیق عطا فرمائے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے عبد القادر کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...