آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منا یا جائے گا 

آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منا یا جائے گا 
آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منا یا جائے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آج 6 ستمبر کو پاکستان کے 22 کروڑ عوام یوم دفاع پاکستان مناتے ہوئے اپنے ان قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے ماہ ستمبر میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے پاکستان پر قبضے کے ارادے کو خاک میں ملا دیاتھا۔دن کا آغاز صوبائی دارالحکومتوں میں 21.21 اور وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر 1965کا دن بہادرمسلح افواج کی جرات و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے۔ 55 سال قبل مسلح افواج اور غیور قوم نے دنیا پر ثابت کیا، ہم ہر قیمت مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
1965 میں بھارتی افواج اور بھارتی حکمرانوں نے یہ منصوبہ تیار کر رکھا تھا کہ وہ لاہور پر قبضہ کر کے لاہور جمخانہ کلب میں رات کو فتح کا جشن منائیں گے لیکن لاہور میں میجر عزیز بھٹی کی قیادت میں بہادر افواج کے جیالوں نے اپنی جانوں کو قربان کر کے ان کے حملہ کوناکام بنادیا۔ اسی طرح بھارت نے چونڈہ محاذ میں اپنی افواج کے ساتھ حملہ کر کے قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی بہادر افواج کے جوانوں نے اپنی چھاتی پر بم باندھ کر ان کے درجنوں ٹینکوں کو اڑا دیا اور ان کے حملہ کو اپنی عظیم قربانیوں سے ناکام بنا دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بہادر فضائی افواج نے ائیر مارشل نور خان کی قیادت میں بھارت کے ہوائی اڈوں پر بے مثال دلیری سے پرواز کرتے ہوئے ان کے لڑاکا جہازوں کو پاکستان پر حملہ کرنے سے قبل ہی نیست و نابود کر دیا۔ہم 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پر اپنے ان قومی ہیروں کی قربانیوں اور عظیم بہادری کا کردار سرانجام دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -