اہل بیتؓ  ، خلفائےراشدین ؓ اورصحابہ اکرامؓ  کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کیجائے گی:گورنر پنجاب محمد سرور

اہل بیتؓ  ، خلفائےراشدین ؓ اورصحابہ اکرامؓ  کی شان میں گستاخی کسی صورت ...
اہل بیتؓ  ، خلفائےراشدین ؓ اورصحابہ اکرامؓ  کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کیجائے گی:گورنر پنجاب محمد سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نےکہاہےکہ اہل بیتؓ  ، خلفائےراشدین ؓ اورصحابہ اکرامؓ  کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کیجائے گی ، جو بھی  صحابہ اکرامؓ اور اہل بیتؓ  کی شان میں گستاخی کر ے گا حکومتی ادارے اس کے خلاف بلاتفر یق ایکشن لیں گے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے میں افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ علماء اکرام کا بھی اہم کردارہے، تمام مکتب فکر کے علماء اکرام مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جو کام کر رہے ہیں دُنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق  گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورسے پاکستان علماء کونسل کے سر براہ مولانا حافظ طاہر محموداشر فی اوربادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد سمیت مختلف مکتب فکرکے24علماء اکرام جن میں علامہ محمد حسین اکبر،مولانا عبد الوہاب روپڑی،حافظ کاظم رضا،مولانا غلام اکبر ساقی،مولانا محمد خان لغاری،سید نیاز حسین نقوی،علامہ طاہر الحسن اورمولانا اسد اللہ فاروق سمیت دیگر علماء اکرام شامل تھے نے تفصیلی ملاقات کی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیتؓ  ، خلفائےراشدین ؓ اورصحابہ اکرامؓ  کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کیجائے گی ، جو بھی  صحابہ اکرامؓ اور اہل بیتؓ  کی شان میں گستاخی کر ے گا حکومتی ادارے اس کے خلاف بلاتفر یق ایکشن لیں گے، پاکستان میں تمام مکتب فکر کے علماء اکرام مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جو کام کر رہے ہیں دُنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی مگر بدقسمتی سے پاکستان دشمن قوتیں ہمیشہ سے پاکستان میں اَمن وامان خر اب کر نے اور مختلف مکتبہ فکر کو آپس میں لڑ انے کی سازشیں کرتیں ہیں جن کو ہم سب نے ملکر ناکام بنانا ہے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پہلے دن سے مذہبی ایشوز پر تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام کو ساتھ لیکر چل رہی ہے،عاشورہ کے موقعہ پر ملک بھر میں مذہبی جس ہم آہنگی کا مظاہر ہ نظر آیا ہے اسکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمیشہ پاکستان میں ایسے ہی محبت،اَمن اور بھائی چارہ نظر آئے گا۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے میں افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ علماء اکرام کا بھی اہم کردارہے اور آج بھی 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں اَمن وامان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے ملکر ہی اس کو مضبوط اور پر اَمن بنانا ہے اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔علماء اکرام سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ شر پسند عناصر کا تعلق کسی بھی مکتبہ فکر سے ہو حکومتی ادارے آئین وقانون کے مطابق انکے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور اَمن وامان کو خراب کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ جو بھی صحابہ اکرام اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کر ے گا حکومتی ادارے اس کے خلاف بلاتفر یق ایکشن لیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ بھی اسکے خلاف آواز بلند کر یں گے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک میں اقلیتوں کے لیے جوتاریخی اقدامات کیے ہیں وہ بھی پوری دُنیا کے لیے مثال ہیں مگر بھارت میں اقلیتوں کیساتھ نر یندرمودی اور آر ایس ایس کے غنڈے جو دہشت گردی کر رہے ہیں وہ پوری دُنیا کے لیے لمحہ فکر یہ ہے.