سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع کا درجہ دے دیا

سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع کا درجہ دے دیا
سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع کا درجہ دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد میں ساتویں ضلع کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے کیماڑی کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا ہے جس کے بعد یہاں اضلاع کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ کیماڑی کا نیا ضلع، ضلع غربی کو تقسیم کر کے بنایا گیا ہے، اس نئے ضلع میں 4 سب ڈویژنز شامل کیے گئے ہیں، جن میں سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور ماڑی پور شامل ہیں، سب ڈویژن ہاربر کا نام تبدیل کر کے کیماڑی رکھا گیا ہے۔

ضلع غربی اب منگھو پیر، اورنگی اور مومن آباد کے سب ڈویژنز پر مشتمل ہوگا، جن میں تیسر، سرجانی اور منگھوپیر کے علاقے آئیں گے۔

خیال رہے کہ کیماڑی کو ضلع غربی سے الگ کرنے سے پہلے ضلع غربی آبادی کے اعتبار سے سندھ کا سب سے بڑا ضلع تھا، 20 اگست کو سندھ کابینہ نے کراچی میں ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -