لائف ٹرسٹ ہسپتال اور نور پور کے مابین مریضوں کو کھانا دینے کا معاہدہ

  لائف ٹرسٹ ہسپتال اور نور پور کے مابین مریضوں کو کھانا دینے کا معاہدہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لائف ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ لاہور اور دی نور پروجیکٹ کے مابین مریضوں اور انکے لواحقین میں مفت کھانا، مفت راشن اور مفت تعلیمی اخراجات کے معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔  اس موقع پر   لائف ٹرسٹ کے بانی کامران مسعود مگوں، فنانس سیکٹری حنان مسعود مگوں اور ایم اس لائف ٹرسٹ ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہد  اوردی نور پراجیکٹ کی طرف سے مینجر آپریشن حبیب الرحمان و دیگر افراد نے  شرکاء نے شرکت کی۔اس موقع پربانی لائف ہسپتال کامراں مسعود نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں دی نور پروجیکٹ کے جن کے تعاون سے مریضوں اور اْنکے لواحقین کو مفت کھانے کے سہولت میسر ہو رہی ہے۔ لائف ٹرسٹ ہسپتال گزشتہ 8 سالوں سے غریب و مستحق لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات مفت میسر کر رہا ہے۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہم ماہانہ 750 سے زائد مریضوں کے مفت ڈائیلسس کر رہے ہیں۔ گائنی کے 150 سے زائد اور آنکھوں کے مریضوں کے ماہانہ 100 سے زائد مفت آپریشن کرتے ہیں۔ تقریب میں اس موقعہ پرمارکیٹنگ مینجر زیشان صدیق، ایڈمن قاضی نعیم، مس عروج نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -