پیاف فاؤنڈر الائنس کے تمام امیدواروں کا متفقہ طور پر اعلان
لاہور (لیڈی رپورٹر)پیاف فاؤنڈر ز الائنس کی لاہور چیمبر الیکشن2020-21 کے لیے افتتاحی تقریب الائنس الیکشن آفس مین بلیوارڈ گلبرگ میں ہو ئی جس میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے تمام امیدواران کا متفقہ طور پراعلان کر دیا گیا۔ کارپوریٹ کلاس امیدواران میں ندیم قریشی، میاں طارق مصباح، طاہر منظور چوہدری، مردان علی زیدی، عبد الودود علوی،ملک ریاض اقبال اورمبشر نصیربٹ جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں کاشف بشیر، ناصر حمید، مقبول صدیقی، سلیم اصغر بھٹی، شہزاد بٹ، نعیم حنیف، شاہد نذیر اور علی افضل شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں الائنس کے چیئرمین میاں محمد اشرف، الائنس سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں انجم نثار،لاہور چیمبر کے صدرعرفان اقبال شیخ ر،سنیئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاویدو دیگر نے شرکت کی۔
، سارک چیمبر کے صدر اور چیئرمین فاؤنڈرز گروپ افتخار علی ملک،لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں مصباح الرحمن،میاں شفقت علی، محمد علی میاں،شیخ محمد آصف۔عرفان قیصر شیخ،میاں مظفر علی۔سینیٹر ظفر اقبال چوہدری، طارق حمید،ملک طاہر جاوید، اعجاز اے ممتاز،میاں ابو ذر شاد،عبد الباسط۔ پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر، وائس چیئرمین، ناصر حمید خان،جاوید اقبال صدیقی، لاہورچیمبر کے ایگزیکٹو ممبران، پاکستان ٹریڈرز الائنس۔ انجمن تاجران۔ قومی تاجر اتحاد۔ مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز، مختلف انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کرکے الائنس امیدواروں کو اپنی حمایت کا عملی ثبوت فراہم کیا۔ اس موقع پر الائنس کے چیئرمین میاں محمد اشرف اور الائنس سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئر مین میاں انجم نثار نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری لحاظ سے ماحول سازگار نہیں۔
پچھلے سال بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہونے سے مینو فیکچرنگ سیکٹر بری طرح متاثر رہا ہے۔ خارجہ سرمایہ کاری کا فقدان ہے ٹیکس حکام کاروباری طبقہ کو سہولتیں اور ترغیبات دینے کی بجائے مشکل ترین گوشواروں اور لین دین پر شناختی کارڈ جیسی شرطیں رکھ کر کاروباری افراد کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ میاں محمد اشرف اور میاں انجم نثار نے افسوس کا اظہار کیا کہ کاروباری طبقہ کی طرف سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود حکومت حالات بہتر بنانے کے لیے کوئی ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات نہیں کر سکی۔انہوں نے کہاکہ مشکل ترین کاروباری حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے الائنس نے موزوں کاروباری شخصیات کو الیکشن ٹکٹ دیئے ہیں انہوں نے کہالائنس نے سال کے دوران کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کے ازالہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ الائنس کی قیادت تمام فورموں پر بزنس کمیونٹی کی مشکلات حل کرانے میں ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں اور آئیندہ بھی اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔