کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 45عمارتیں سیل

  کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 45عمارتیں سیل

  

  لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن میں ٹاؤن پلاننگ ونگ زون فور کے عملے نے جوہر ٹاؤن میں سالانہ اور مستقل کمرشلائزیشن فیس ادانہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے 45 عمارتیں سر بمہر کر دیں۔

کارروائی انفورسمنٹ اور پولیس سکواڈ کے ہمراہ کی گئی - دریں اثناء  ٹاؤن پلاننگ ونگ زون فائیو کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ رائے ونڈ روڈ اورڈیفنس روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے تین عمارتیں مسمار کر دیں۔ یہ کمرشل عمارتیں غیر قانونی طور پر بنائی جا رہی تھیں۔رائے ونڈ روڈ پر دو جبکہ ڈیفنس روڈ پر ایک عمارت مسمار کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -