یوم دفاع قوم کی بہادری کی داستانوں کا شاہد ہے،چودھری اعجاز

  یوم دفاع قوم کی بہادری کی داستانوں کا شاہد ہے،چودھری اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں بادامی باغ کے صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان پاکستانی قوم کی بہادری اور جرات کی ہزاروں داستانوں کا شاہد ہے۔ 6ستمبر 1965 کے معرکہ کے ہیرو ایم ایم عالم، میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانیوں اور جدوجہد سے آج دفاع وطن مستحکم اور ناقابل تسخیر ہے۔ بہادر جوان ملک کیلئے جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔