روئی کی گانٹھوں کے ہدف کیلئے اقدامات کررہے،وزیر زراعت پنجاب
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ صوبہ میں مقرر کردہ روئی کی گانٹھوں کے ہدف کے حصول کیلئے حکومت پنجاب تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ مطلوبہ پیداواری ہدف کے حصول کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون اشد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید، سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب ڈاکٹر محمدانجم علی و دیگر نے شرکت کی۔
،ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ڈاکٹر عابد محمود،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر،ڈائریکٹر ز کاٹن ریسرچ ڈاکٹر زاہدمحمود،ڈاکٹر صغیر احمد، ڈاکٹر محمد اسلم، نوید عصمت کاہلوں، محکمہ انہار، پی سی پی اے کے نمائندگان سمیت ترقی پسند کاشتکاروں ودیگر ممبران نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک فصل کپاس کی حالت تسلی بخش ہے۔کپاس اس وقت اہم مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے۔