عمران عباس کا ٹی وی سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان

 عمران عباس کا ٹی وی سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عمران عباس نے ٹی وی سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ ایک بین الاقوامی فلم پراجیکٹ ہے۔ عمران عباس نے کہا کہ وہ اپنے بال اس لئے بڑھا رہے ہیں کہ انہیں جس کردار کی پیشکش ہوئی ہے اس میں بڑے بالوں کا ہونا لازم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔دوسری جانب پاکستان ٹی وی پر نئے ڈرامے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید اب ان کے مداح انہیں ڈراموں میں نہ دیکھ سکیں مگر فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ڈراموں میں کام کروں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -