یوم دفاع،آج ملک بھر میں کھیلوں کے مختلف مقابلے ہونگے

یوم دفاع،آج ملک بھر میں کھیلوں کے مختلف مقابلے ہونگے

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)یوم دفاع کے موقع پر  آج ملک بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے  اس سلسلے میں فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، تھروبال، سائیکلنگ، روپ سکیپنگ اور فٹ بال  کے مقابلے آج منعقد کئے جائیں گے۔ سپورٹس تنظیموں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 ان کھیلوں کے مقابلے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ہونگے جبکہباکسنگ کے مقابلے کراچی میں منعقد ہونگے، آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالرزاک بلوچ نے بتایا کہ ایونٹ میں چھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ملک بھر میں دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -