پی سی بی بنگلہ دیش سے بقیہ میچز جلد کھیلنے کا خواہاں 

  پی سی بی بنگلہ دیش سے بقیہ میچز جلد کھیلنے کا خواہاں 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف اپریل میں ملتوی ہونے والیٹیسٹ میچ اور اس کے ساتھ ون ڈے میچ کے لئے نئی تاریخیں بنگلہ دیش بورڈ کو ارسال کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے، پاکستان اس سے قبل یہ میچز کھیلنے کا خواہش مند ہے۔نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد قومی ٹیم کو جنوبی افریقا سے ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے جس میں ٹی 20 میچز کے لئے بات چیت جاری ہے جبکہ ویسٹ انڈیز یا سری لنکا میں سے کسی ایک ملک کو بھی پاکستان کے مختصر ترین دورے کے لئے راضی کیا جارہا ہے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ادھورے میچز کھیلے اور اس کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے امید ہے کہ اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی اور جلد ہی اس حوالے سے بی سی بی ہمیں آگاہ کردے گا۔

ہماری کوشش ہوگی کہ میچز نومبر یا دسمبر کے شروع میں کھیلے جائیں جس کیلئے بورڈ پر امید ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -