نیشنل تھروبال کوچنگ کورس آج اختتام پذیر ہو گا

نیشنل تھروبال کوچنگ کورس آج اختتام پذیر ہو گا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخواتھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس  آج نتھیا گلی، ایبٹ آباد میں اختتام پذیر ہو گا، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے  بتایاکہ کورس ناران میں منعقد ہونا تھا لیکن حالیہ بارشوں کے باعث راستے بند ہونے کی بناء پر یہ کورس ناران سے نتھیا گلی منتقل کیا گیا۔ کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔

 اور اس کورس کے بہت اچھے نتائج نکلیں گے، کورس میں تھروبال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کھیلے جا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -