یوم دفاع پاکستان آج قومی اور ملی  جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا

  یوم دفاع پاکستان آج قومی اور ملی  جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا

  

لاہور(این این آئی)ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج 6ستمبر بروز (اتوار) قومی اور ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائے گا۔1965 کی جنگ کے 55 سال مکمل ہونے پر یوم دفاع کی خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔اس دن کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔عسکری و سول افسران 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا ء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات منعقد ہوں گی۔

یوم دفاع

مزید :

صفحہ اول -