”ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم“یومِ دِفاع کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری

”ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم“یومِ دِفاع کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع کے موقع پر قوم کے شہدا اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قومی جذبوں اور امنگوں سے بھرا گیت ”ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم“ کا ری میک جاری کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے عوامی امنگوں اور ملی جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے 6 ستمبر 1965 کے ہیروز اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کیا ہے، یہ گیت آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا جسے وائرل ہوتے ہی ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ملی نغمہ“ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم”80 کی دہائی سے اب تک زبان زد عام ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکن کی طرح بجتا ہے جسے ظفر اللہ چاشنی نے تحریر کیا تھا اور موسیقی نیاز احمد نے دی تھی جب کہ گائیک خالد وحید تھے۔اس نغمے کے ری میک میں علی عظمت، علی حمزہ۔ علی نور اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ موسیقی علی حمزہ کی ہے اور اسے خوبصورت لوکیشن پر فلمایا گیا ہے۔

نغمہ

مزید :

صفحہ اول -