قوم ملک کے لئے ہر قربانی دینے  کو تیار ہے،میاں نعیم الدین

قوم ملک کے لئے ہر قربانی دینے  کو تیار ہے،میاں نعیم الدین

  

لاہور(پ ر) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کی، ہماری مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کے عزائم کو شکست دی ہے۔

، پاک وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہے۔

، ہمیں پاکستان کے جغرافیے کے ساتھ ساتھ اس کے نظریے کی بھی حفاظت کرنا ہوگی کیونکہ قومیں اپنے نظریات پر زندہ رہتی ہیں،پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان نچھاور کرنے والے قوم کے محسن ہیں اور قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہاکہ پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے بڑوں نے تاریخ انسانی کی ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں کروڑوں لوگو ں نے اپنے گھر بار اور جائدادیں چھوڑ کر ہجرت کی، لاکھوں نے پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،پاکستان کے قیام کا مقصد اللہ کا نظام قائم کرنا تھا لیکن 73 سال تک پاکستان کے اقتدار پر مسلط رہنے والوں نے نہ صرف پاکستان کے جغرافیے کو نقصان پہنچایا بلکہ اس کے نظریے سے بھی بے وفائی کی جس کی وجہ سے آج ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات نے گھیر رکھاہے، موجودہ حکومت کو پاکستان کی نظریاتی شناخت کو بحال اور اسلامی تشخص کو اُجاگر کرنے کی طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -