لیگی ارکان سے پولیس بدتمیز ی سمیت2 قراردادیں اسمبلی میں جمع

    لیگی ارکان سے پولیس بدتمیز ی سمیت2 قراردادیں اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)مریم نواز کی عدالت میں پیش کے دوران لیگی ارکان اسمبلی اور وکلاء سے پولیس کی بدتمیزی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ارکان اسمبلی کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ حالیہ بارشوں سے تباہی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء مسلم لیگ (ن) کی رکن مہوش سلطانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

ڈینگی الرٹ جاری کرنے کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

جس میں کہا گیا کہ مون سون کے دوران جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 658 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -