ملک بھر میں کورونا سے مزید 5 اموات، 513 نئے مریض رپورٹ

  ملک بھر میں کورونا سے مزید 5 اموات، 513 نئے مریض رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان میں کورونا وائرس کی جاری وباء کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 513 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 513 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورو نا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6340 ہو گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار25 ہوگئی جس میں سے فعال کیسز 9 ہزار 132 ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 32 ہزار 325 جبکہ اب تک 2 لاکھ 82 ہزار553 افراد کورونا کوشکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -